بینک گارڈ نوٹوں سے بھرا بیگ لیکر کیسے فرار ہوا؟

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گزشتہ روز کیش وین سے80لاکھ روپےکا ایک بیگ غائب ہونے کا واقعہ سامنے آیا، مکمل چھان بین کے بعد بیگ نہ ملنے کی صورت میں سیکیوریٹی کمپنی نے پولیس سے رابطہ کیا اور واقعہ کا مقدمہ سیکیورٹی کمپنی کےجنرل منیجرکی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی ایس پی کی سرکاری وین ڈکیتیوں میں مشغول، افسر بیٹے سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق درج مقدمہ میں سیکیورٹی کمپنی کےگارڈ کو نامزد کیا گیا ہے درج مقدمے کے مطابق کیش وین کلفٹن میں نجی بینک کے باہر رقم دینے پہنچی اور رقم بینک کو منتقل کی جا رہی تھی، کیش وین ڈرائیور اور ایک سیکیورٹی گارڈ بینک کے اندر داخل ہوئے جبکہ دوسرے گارڈ کو وین کی رکھوالی کےلیےباہر کھڑا کیا گیا تھا۔ واپس آنےپر پتا چلا گارڈ پیسوں سےبھرا بیگ لے کر فرار ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے گائے زخمی، بکروں سے لدا ٹرک لوٹ لیا گیا

پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔ جب کہ گارڈ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp