ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے گائے زخمی، بکروں سے لدا ٹرک لوٹ لیا گیا

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے قربانی کا جانور بھی زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر ذبح کرنا پڑگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق گلشن غازی موڑ پر 2 ڈکیتوں کی فائرنگ سے آفتاب نامی شہری اور گلی میں باندھا گیا قربانی کا جانور بھی زخمی ہوا تھا۔ تھانہ سعیدآباد پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد حذیفہ نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا سہیل نامی ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔ جبکہ قربانی کے لیے لائے گئے زخمی بیل کو ذبح کردیا گیا۔

گلستان جوہر میں بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان بکروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہو گئے۔ ٹرک میں 30 بکرے تھے، 2 ملزمان ڈرائیور کو ٹرک سے اتار کر ٹرک ساتھ لے گئے۔

بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدر آباد سے گلستان جوہر منتقل کیے جا رہے تھے۔پولیس نے بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم