بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں؟ انڈین بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کا کوئی بھی ایونٹ ہو شائقین کو پاک بھارت ٹاکرے کا ہمیشہ ہی انتظار رہتا ہے، اب جبکہ 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہونے جارہا ہے تو یہ سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ کیا بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں۔ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کسی نیوٹرل مقام پر میچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے اور نیوٹرل مقام پر میچ کرانے سے متعلق تمام بیانات کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں انڈین کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گی، سلطان آف سوئنگ پُر امید کیوں؟

بھارتی بورڈ نے میڈیا کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایسی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ایسی خبریں آتی کہاں سے ہیں، ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں معلوم، بورڈ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی2025: ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا کہاں کھیلا جائے گا؟

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائے گی، اور بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp