عمران خان پر آرٹیکل 6 سمیت جو لگ سکا لگائیں گے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 سمیت جو لگ سکا لگائیں گے، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف مل کر حکومت بنانا چاہیں تو بنا لیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ایوان میں اکثریتی پارٹی ہیں اس لیے حکومت بنائی، ملکی حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ کا 9 مئی کے حوالے سے نیا انکشاف

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حالات سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، تاہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ کچھ اداروں کا بھی ہمیشہ عمل دخل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم شرائط کے ساتھ کبھی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ 2 عدالتی فیصلوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اگر کوئی شک کی بنیاد پر کسی کیس میں بری ہوجائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ جرم سرزد نہیں ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا حق ہے کہ وہ سیاسی پارٹی بنائیں لیکن اس کا ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ اسے مزید جیل میں رکھا جائے، رانا ثنااللہ

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ آج سے 10 سال پہلے والی حکومت کو بھی یہی حالات درپیش تھے جو آج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے