دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ کا 9 مئی کے حوالے سے نیا انکشاف

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، 9 مئی کے واقعات میں بھی تحریک انصاف کو بیرونی مدد حاصل تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کو بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔ یہ ایسی جماعت ہے جو ریاست پر حملہ آور ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ اسے مزید جیل میں رکھا جائے، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا، یہ سیاسی افراتفری کے لیے جلسہ کرنا چاہ رہے تھے، انتظامیہ نے کسی بنیاد پر ہی جلسے کی اجازت واپس لی ہوگی۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین ہی نہیں رکھتی، 2014 سے 2024 تک انہوں نے ملک کی بہتری کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، یہ ہر قیمت پر اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عزم استحکام پر ہونے والی اے پی سی میں اتمام حجت کے طور پر پی ٹی آئی کو دعوت دینی چاہیے لیکن اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ جب یہ ماحول کو بگاڑیں گے تو کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ادارے تقسیم کا شکار، پی ٹی آئی نیا 9 مئی کرنے کا سوچ رہی ہے، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم خلوص نیت کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں اور اس قضیے کا حل چاہتے ہیں لیکن ان کی نیت درست نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp