وہ پاکستانی اسٹارز جنہیں سوشل میڈیا کی بدولت شہرت ملی

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کی بدولت لاکھوں افراد نے اپنا فن اور ہنر دکھا کر لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اورغیر متوقع شہرت حاصل کی ہے۔ جس سے پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بے شمار افراد کی زندگیاں بدل گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے صرف لوگوں کی زندگیاں ہی نہیں، بلکہ دنیا کے معاشرتی، سیاسی اور معاشی حالات کو بدلنے میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ڈریس کی قیمت کے چرچے

پاکستان میں کوک اسٹوڈیو 15 کے 25 مئی کو ریلیز ہونے والے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اور اس گانے کا ذکر گھڑوی گروپ کے بنا بالکل ادھورا ہے۔ سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے اس گروپ کے بارے میں کافی چرچے ہورہے ہیں۔

گھڑوی گروپ کی طرح سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ایسے بے شمار لوگ ہیں۔ جنہوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے خواب کو حقیقت میں بدلتے دیکھا ہے۔

وی نیوز نے چند ایسے ہی افراد کی نشاندہی کی ہے، جن کی زندگی میں یہ بدلاؤ کسی انقلاب سے کم نہیں تھا۔

گھڑوی گروپ

فوڈ اسٹریٹ سے شروع ہونے والی گھڑوی گروپ کی آواز کوک اسٹوڈیو تک پہنچ چکی ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ اس وقت کوک اسٹوڈیو کا یہ گانا 19 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔ گھڑوی محلہ لاہور سے تعلق رکھنے والا یہ گھڑوی گروپ سوشل میڈیا سمیت لوکل اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بن رہا ہے۔

گھڑوی گروپ سے منسلک ساجدہ، روہا اور عابدہ اسٹریٹ سنگر تھیں، کہتی ہیں کہ وہ فوڈ اسٹریٹ میں گنگنا رہی تھیں، جب ان کی ویڈیو بنی اور یوٹیوب پر چلائی گئی۔ جس کے بعد ان سے کوک اسٹوڈیو کے لیے رابطہ کیا گیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ روہا کی 12 سالہ بیٹی کو بھی کوک اسٹوڈیو کے اس گانے میں حصہ دیا گیا۔

عمران علی دینا (جی ایف ایکس مینٹور)

جی ایف ایکس مینٹور کے نام سے مشہور کراچی سے تعلق رکھنے والے عمران علی دینا کی ٹائرز کی دکان تھی اور وہ پنکچر لگایا کرتے تھے۔ پھر سنہ 2000 میں انہوں نے پڑھانا شروع کیا۔ اور جب پڑھانے کے شوق میں مزید اضافہ ہوا، تو انہوں نے یوٹیوب پر چینل کے ذریعے اپنے اس شوق کو بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھا۔ عمران علی دینا سے گرافک ڈیزائننگ اور دیگر فوٹو اور ویڈیو ایڈیٹنگ کا شوق رکھنے والا ہر شخص واقف ہے۔

علی عمران دینا نے یوٹیوب پر اس وقت سے یہ چیزیں سکھانا شروع کیں، جب پاکستان میں یہ سافٹ ویئرز اتنے عام نہیں تھے۔ انہیں باقی سپر اسٹارز کی طرح اتنی شہرت تو نہیں ملی۔ البتہ ان کا کانٹینٹ لاجواب ہے۔ اور ان تمام افراد کے لیے بہت زیادہ مدد گار ہے، جو واقعی میں کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے شوق کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی۔ ہزاروں طلبہ ان کے آن لائن کورسز سے مستفید ہوچکے ہیں، اور اچھی اور بڑی کمپنیوں میں نوکریاں کررہے ہیں۔

اس وقت جہاں تعلیمی مواد کی بات ہوتی ہے۔ وہاں عمران علی دینا کا نام بھی اس فہرست میں ضرور شامل ہوتا ہے۔

شیف عدیل چوہدری

لاہور سے تعلق رکھنے والے عدیل چوہدری نے فنانس میں ڈگری حاصل کی، اور پھر دبئی میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے منسلک رہے۔ چونکہ تعلق لاہور سے تھا اور لاہوری کھانے بنانے اور کھانے کے کافی شوقین ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پاکستان واپس آکر فوڈ وی لاگنگ شروع کی، اور پھر سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو پاکستانی کھانوں سے متعارف کروانے کا عہد کیا۔ ان کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت ملی اور اس کے ساتھ انہوں نے لاہور میں ’جنون‘ نامی ریسٹورنٹ کا آغاز بھی کیا۔

’ میں چاہتا تھا کہ میں پاکستانی ریسیپیز کو متعارف کرواؤں، ایسے میں لوگوں کو میری ویڈیوز اتنی پسند آئیں کہ انڈیا، امریکا، لندن، دبئی اور یورپ کے مختلف ممالک میں دیکھی گئیں، اور بہت اچھا فیڈ بیک ملا‘۔

عدیل چوہدری امریکی میگزین فوربز میں ماہر فوڈ کے طور پر شامل ہونے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔

جسٹن بیبیز

راجھستان سے تعلق رکھنے والی بہنیں جنہیں جسٹن بیبیز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی زندگی تقریباً 9 برس پہلے جسٹن بیبیز کا گانا گنگنانے کی وجہ سے مکمل طور پر بدل گئی۔ ان کی کہانی فیصل آباد کے ایک پارک سے شروع ہوئی، جہاں دوستوں کے جملے ’تم لوگ انگلش گانا نہیں گنگنا سکتیں‘۔ وہاں ان دونوں بہنوں مقدس اور ثانیہ نے یہ گانا گنگنا کر نہ صرف وہاں موجود لوگوں بلکہ سوشل میڈیا کے تمام صارفین کو حیران کردیا۔

ان کے مطابق وہاں کسی نے موبائل سے ویڈیو بنائی اور اس وقت انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ فون سے بنائی گئی ویڈیو کہیں اپ لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے خود کو اس کے بعد ٹی وی پر بریکنگ نیوز کے ساتھ دیکھا کہ ان کی وہی ویڈیو ٹی وی پر چل رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں ان بہنوں کا کہنا تھا کہ اس ٹی وی پر اپنی ویڈیو دیکھ کر ہم دونوں بہنیں گھبرا گئی تھیں کہ گھر جائیں گے، پاپا اور چاچو کیا کہیں گے۔

’فیصل آباد سے لاہور اپنے گھر کے راستے میں جاتے ہوئے کسی نے ہمیں مخاطب کیا ہائے جسٹن بیبیز تو ہم نے ان سے درخواست کی، پلیز ایسے مت بولیں، ہمیں گھر جا کر مار پڑنے والی ہے۔ مگر گھر پہنچ کر ایسا کچھ نہیں ہوا، لیکن اگلی ہی صبح ہمارے گھر کے باہر نیوز چینل کی گاڑیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی، اور ماما نے کہاکہ یہاں کوئی جسٹن بیبیز نہیں رہتیں، مگر ایک ہوسٹ نے کہا میں ڈھونڈ لوں گی، جس کے بعد پاپا نے اجازت دے دی‘۔

جسٹن بیبیز کی زندگی کے ان 2 دنوں نے ان کی پوری زندگی بدل کر رکھ دی۔ سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی ان بہنوں کو مقامی اور عالمی سطح پر بھی خوب شہرت ملی۔

ڈاکٹر نادہ علی

ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر نادہ علی اس وقت پاکستان میں ایستھیٹک فزیشن کے طور پر سوشل میڈیا پر کافی زیادہ مقبول ہیں۔ 2018 میں اپنا ایستھیٹک کلینک شروع کرنے والی ڈاکٹر کو سوشل میڈیا کے ذریعے کافی زیادہ شہرت ملی۔ صرف کمال سوشل میڈیا کا ہی نہیں بلکہ اس کے پیچھے ان کی اپنے کام سے لگن اور محبت بھی ہے۔ اس وقت پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بڑے بڑے نام بھی ان کے پاس بہت سے ٹریٹمنٹس کے لیے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی یہ ایستھیٹک فزیشن پاکستان کے بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہیں۔

ہانیہ عامر

ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں، جن کی اداکاری کا آغاز ایک سوشل میڈیا ایپ ’ڈب سمیش‘ کے ذریعے ہوا۔ ہانیہ عامر ڈب سمیش پر اپنی ویڈیوز بنایا کرتی تھیں۔ جس کے بعد فلم جاناں کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا، اور یہیں سے ان کے فلمی کیریئر کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں کیا سوشل میڈیا ٹرولنگ ہانیہ عامر کو بھی متاثر کرتی ہے؟

اس فلم میں ہانیہ عامر کے کام کو بے حد سراہا گیا، اور اس کردار کو لکس ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہانیہ عامر نے پاکستانی بہت سے ڈراموں میں مین کیریکٹر کے طور پر کام کیا۔ ہانیہ عامر اب ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ یوں سوشل میڈیا کی ایپ نے ہانیہ عامر کی پوری زندگی بدل ڈالی۔

چائے والا

چائے والا عرف ارشد خان کا تعلق کوہاٹ سے ہے، اکتوبر 2016 میں جب ارشد کی عمر 16 برس تھی، تب ایک فوٹوگرافر جویریہ علی نے اس کی تصویر لی تھی جس میں وہ ایک گاہک کے لیے چائے ڈال رہا تھا، ارشد خان کی خوبصورت شکل، نیلی آنکھیں اور چہرے پر سنجیدگی نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ جو کہ یقیناً خود ان کے لیے بھی کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ انہیں اس بات کا علم اس وقت ہوا جب ان کے چائے کے ڈھابے پر رش بڑھنا شروع ہوگیا۔ اور لوگوں نے ان کو چائے والا کہنا شروع کردیا۔ اور اب چائے والا ان کا برانڈ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 7 سال قبل وائرل تصویر سے مشہور ہوا ارشد چائے والا اب کہاں ہے؟

ارشد کو اس کی خوبصورت آنکھوں اور خدوخال کے بنا پر ماڈلنگ کے شعبے میں بھی خوب پذیرائی ملی۔ اسلام آباد میں سڑک کنارے چائے بیچنے والے ارشد کی شروع ہونے والی کہانی اب لندن 229 الفورڈ لین پہنچ چکی ہے۔ جہاں پاکستانیوں سمیت بھارتی اور بنگلادیشی بڑی تعداد میں قیام پذیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ