پی ٹی آئی کو اپنے ممبران اسمبلی سے بیان حلفی کیوں لینا پڑے؟

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے (پی ٹی آئی) نے اپنے ممبران اسمبلی سے بیان حلفی لینا شروع کردیے ہیں۔ ممبران اسمبلی کی اکثریت نے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں جو سوموار کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:مخصوص نشستیں : دباؤ یا انصاف، کیا اسٹیبلشمنٹ نے ہار مان لی؟

پارٹی ذرائع کے مطابق بیان حلفی قومی اسمبلی، پنجاب، کے پی اور سندھ اسمبلی کے ممبران نے جمع کرائے ہیں۔ ممبران پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بیان حلفی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بیاناتِ حلفی کی روشنی میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دی جائیں گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں بیان حلفی جمع کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp