پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نےہڑتال 10روز کے لیے مؤخر کردی ہے، جبکہ سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
ہفتے کے روز حکومتی کمیٹی میں شامل چیرمین ایف بی آر، 4 وفاقی وزرا نے فلورملز کے نمائندوں سے ملاقات کی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر کمیٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے فکسڈ چارجز کے خلاف ہڑتال
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع حکومتی کمیٹی نے پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو پھر ملاقات کے لیے بلایا ہے، ملاقات میں فلور ملز پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے کے لیے بات چیت ہوگی۔
چیرمین ایف بی آرنے فلورملرزکی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا، جس کے بعد پاکستان فلورملزایسوسی ایشن ہڑتال موخر کرنے کے لیے حکومت کی بات مان لی۔
دوسری جانب سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اجلاس میں سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں سیمنٹ پر حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں سیمنٹ کی قیمت مستحکم، کس شہر میں فی بوری کتنے کی؟
اس موقع پر سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھا کر تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے کاروبار کے مواقع کم کر دیے گئے ہیں، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کریں گے۔
سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، ان کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔