ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سے پابندیاں ہٹادی ہیں۔ پابندیاں 2021 میں سابق امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی کیپیٹل پر پرتشدد حملے کے بعد لگائی گئی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق میٹا کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید معطلی کی سزاؤں کے تابع نہیں ہوں گے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو 6 جنوری 2021 کو ان کے حامیوں کے امریکی کیپیٹل پر حملے کے ایک دن بعد غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا، کیوں کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر تشدد میں شامل لوگوں کی تعریف کی تھی۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے بعد ان کے بڑے بیٹے نے کیا دعویٰ کیا؟

فروری 2023 میں ان کے اکاؤنٹس کو مستقبل میں خلاف ورزیوں کے لیے جرمانے کے خطرے کے ساتھ بحال کر دیا گیا تھا، تاہم میٹا نے اب یہ اضافی پابندی ہٹالی ہے۔ میٹا نے بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی عوام کو ایک ہی بنیاد پر صدر کے لیے نامزد امیدواروں کے مؤقف کو سننے کا موقع ملنا چاہیے۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار سب فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کی طرح کمیونٹی معیارات کے تابع ہیں، بشمول وہ پالیسیاں جو نفرت انگیز تقاریر اور تشدد پر اکسانے کے خلاف بنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی میں فائرنگ سے زخمی، حملہ آور ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایکس اور یوٹیوب پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی، تاہم یہ پابندیاں گزشتہ برس ہٹالی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟