عدلیہ کے فیصلے کے بعد حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے، اسد قیصر

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جھنگ سے ہمارے  ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغوا کیا گیا ہے۔اسد قیصر کے مطابق عدلیہ کے فیصلے پر حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جس کے پاس اختیار ہے وہ طاقت کے زور پر فیصلے کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کا وزیراعظم پر ایم این ایز اغوا کروانے کا الزام، اراکین کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کی وفاداری کی تبدیلی کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے، فیصلوں کے خلاف بغاوت ہورہی ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کے مطابق ملک کو نہ چلایا گیا تو ملک قائم نہیں رہے۔ آپ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ملک کو خطرات سے دوچار نہ کریں۔

انہوں نے کہا ہم پاکستانی ہیں آئین اور قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ میں بحثیت پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بتانا چاہتا ہوں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ تحریک انصاف کے ایم این ایز کو عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میری سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ فارم 45 اور 47 کا فیصلہ جلد کیا جائے۔ملک میں دھندلی زدہ جعلی انتخاب ہوا اور اس میں چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ کیا ہے؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے۔ چیف منسٹر علی امین گنڈاپور سے کہوں گا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔

واضح رہے کہ اس قبل سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں کہہ چکے ہیں شہباز شریف پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو اغوا کرنے کے لیے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا استعمال کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp