ابراہم لنکن اور جان ایف کینیڈی کا بُھوت؟

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدور ابراہم لنکن اور جان ایف کینیڈی کے قتل کے ساتھ بہت سے اتفاقات وابستہ ہیں اور یہ امریکی لوک داستانوں کا حصہ بن چکے ہیں۔ اتفاقات کی فہرست 1964 میں مرکزی دھارے کی امریکی پریس میں شائع ہوئی تھی۔

اتفاقات کی فہرست اگرچہ طویل نہیں، ان میں کچھ وہ بھی ہیں جو عام طور پر سازشی تھیوریوں کے ساتھ منسلک ہوتے جاتے ہیں اور اکثر وہ ہیں جو اب امریکا میں ابراہم لنکن اور جان ایف کینڈی کا بھوت بن چکے ہیں۔

لنکن (Lincoln) اور کینیڈی (Kennedy) نام میں ہر ایک کے سات حروف ہیں۔

دونوں صدور پہلے کانگریس اور بعد میں امریکی صدارت کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

ابراہم لنکن 1846 میں کانگریس کے لیے منتخب ہوئے جبکہ جان ایف کینیڈی 1946 میں کانگریس کے لیے منتخب ہوئے۔

ابراہام لنکن 1860 میں صدر منتخب ہوئے جبکہ جان ایف کینیڈی 1960 میں صدر منتخب ہوئے۔

دونوں قاتل کے جان ولکس بوتھ (John Wilkes Booth) اور لی ہاروی اوسوالڈ (Lee Harvey Oswald) سن 38 میں پیدا ہوئے تھے اور وہ 3 ناموں سے جانے جاتے تھے، جو 15 حروف پر مشتمل تھے۔

جان ولکس بوتھ تھیٹر سے بھاگا اور گودام میں پکڑا گیا جبکہ لی ہاروی اوسوالڈ ایک گودام سے بھاگا اور ایک تھیٹر میں پکڑا گیا۔

دونوں قاتل ملک کے جنوبی علاقوں کے رہنے والے تھے۔

دونوں صدور کے جانشین ڈیموکریٹس تھے جن کا نام جانسن 6 حروف والے پہلے ناموں کے ساتھ تھا، لنکن کے بعد اینڈریو جانسن، اور کینیڈی کے بعد لنڈن بی جانسن نے عہدہ سنبھالا۔

دونوں جانشین سن 08 میں پیدا ہوئے۔ اینڈریو جانسن 29 دسمبر 1808 کو پیدا ہوئے اور لنڈن بی جانسن 27 اگست 1908 کو پیدا ہوئے۔

لنکن اور کینیڈی دونوں خاص طور پر شہری حقوق کے بارے میں فکر مند تھے اور وہ اپنے نظریات پر مضبوطی سے کاربند تھے۔

دونوں صدور کو جمعہ کے روز اور ان کی بیویوں کی موجودگی میں سر میں گولی ماری گئی تھی۔

لنکن کا ایک سیکرٹری تھا جس کا نام کینیڈی تھا جس نے اسے فورڈ کے تھیٹر میں نہ جانے کو کہا۔ کینیڈی کی ایک سیکریٹری تھی جس کا نام ایولین لنکن تھا اور اس نے اسے خبردار کیا کہ وہ ڈیلاس نہ جائیں۔

لی ہاروی اوسوالڈ اور جان ولکس بوتھ دونوں کو مقدمے کی سماعت سے پہلے ہی قتل کر دیا گیا تھا۔

دونوں صدور نے اپنی 30 کی دہائی میں ان خواتین سے شادی کی جو 20 کی دہائی میں تھیں۔ لنکن کی شادی 4 نومبر 1842 کو ہوئی تھی۔ لنکن 12 فروری 1809 کو پیدا ہوا تھا، شادی کے وقت ان کی عمر 33 سال تھی۔ لنکن کی دلہن میری این ٹوڈ، 13 دسمبر 1818 کو پیدا ہوئی، شادی کے وقت ان کی عمر 23 سال تھی۔

کینیڈی کی شادی 12 ستمبر 1953 کو ہوئی تھی۔ کینیڈی 29 مئی 1917 کو پیدا ہوئے، شادی کے وقت ان کی عمر 36 سال تھی۔ کینیڈی کی دلہن جیکولین بوویئر، 28 جولائی 1929 کو پیدا ہوئی، شادی کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی۔

مزید پڑھیں:امریکی صدور پر قاتلانہ حملوں کی تاریخ

دونوں صدور کو جمعہ کے دن گولی ماری گئی تھی۔ لنکن کو گڈ فرائیڈے 14 اپریل 1865 کو گولی ماری گئی اور کینیڈی کو جمعہ 22 نومبر 1963 کو گولی ماری گئی تھی۔

دونوں کے پاس ولیم نامی سیکیورٹی ایجنٹ تھے جن میں سے ہر ایک 75 سال 5 ماہ کی عمر میں پہنچنے کے 48 گھنٹوں میں مرا۔ لنکن کا باڈی گارڈ ولیم ایچ کروک، 15 اکتوبر 1839 کو پیدا ہوا اور 13 مارچ 1915 کو انتقال ہوا۔ کینیڈی کا ایجنٹ ولیم گریر 22 ستمبر 1909 کو پیدا ہوا اور 23 فروری 1985 کو انتقال کیا۔

ہر قاتل نے اپنا جرم اس جگہ پر کیا جہاں وہ باقاعدہ ملازم تھا۔ بوتھ نے فورڈ کے تھیٹر میں بطور اداکار کام کیا جبکہ اوسوالڈ ٹیکساس اسکول بک ڈپازٹری میں ملازم تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp