شومئی قسمت، ٹیلر سوئفٹ کو تیسری بار مکھی نگلنا پڑی

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شاید قسمت میں لکھا ہے کہ جب بھی وہ کسی بڑی ایونٹ میں پرفارم کریں گی، ان کے منہ میں مکھی ضرور جائے گی۔ ٹیلر سوئفٹ کے لائیو کانسرٹ کے دوران مکھی نگلنے کا تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ اٹلی کے شہر میلان میں پیش آیا جہا معروف گلوکارہ ایراس ٹور کے دوران 2 روزہ کنسرٹ میں پرفارم کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز کی غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت

ہفتے کو کانسرٹ کے پہلے روز میلان کے سان سیرو اسٹیڈیم میں گلوکارہ اسٹیج پر آئیں تو شائقین نے یک زبان ہوکر ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

ٹیلر سوئفٹ اپنی تعریف سن کر جذباتی ہوگئیں اور بولیں، ’واہ! میری پوری زندگی میں آج تک کوئی اتنے عمدہ طریقے سے پیش نہیں آیا۔‘

یہ بات کہنے کے بعد وہ گانا گانے کے لیے اپنے پیانو پر جھکی ہی تھیں کہ ایک مکھی ان کے منہ میں چلی گئی جس پر وہ کھانسنے لگیں اور انہیں چند لمحوں کے لیے کانسرٹ روکنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: جوان لڑکیوں سے معاشقے لڑانے والے سینیئر ہالی ووڈ اداکار

ٹیلر سوئفٹ نے اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے کہا، ’مجھے پتا تھا یہ ہوگا کیونکہ یہاں بہت زیادہ حشرات موجود ہیں مگر میں ٹھیک ہوں، بس مجھے تھوڑا سا کھانسنے کی ضرورت ہے۔‘

ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ وہ اس سے پہلے بھی کانسرٹ کے دوران مکھیاں نگل چکی ہیں۔ رواں برس جون میں لندن میں ایرا ٹورز شو اور گزشتہ برس شکاگو میں کانسرٹ کے دوران ان کے منہ میں مکھی چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امبانی ویڈنگ، جسٹن بیبر نے کتنا معاوضہ لیا؟

اس وقت بھی گلوکارہ نے ہنستے ہوئے اپنی کھانسی کی وجہ بتا دی تھی کہ انہوں نے کوئی مکھی نگل لی تھی جو مزے دار تھی جس  پر  مداحوں نے خوب قہقہے لگائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp