شیرافضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی سول عدالت نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے ان کی عدالت میں غیر حاضری پر جاری کیے ہیں، رکن قومی اسمبلی کیخلاف تھانہ نصیرآباد میں راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی یعنی آر ڈی اے نے مقدمہ کررکھا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق وارنٹ گرفتاری شیرافضل مروت اور ان کے وکیل کے عدالت حاضر نہ ہونے پرجاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیرافضل مروت نے 2023 میں آرڈی اے پر اپنے گھرمسمار کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کررہے ہیں، وہ اسکیم ہی غیرقانونی ہے، نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کےخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے