پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سیزن کے شیڈول میں پاکستان میں فروری 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے اور اس سے پہلے اسی ماہ سہ فریقی سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کانٹریکٹ کن کھلاڑیوں کو ملے گا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے وضاحت کردی

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال وائٹ بال سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان 5 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ انٹرنیشنلز میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز، صاحبزادہ فرحان کپتان ہوں گے

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کو کرائسٹ چرچ، دوسرا 18 مارچ کو ڈنیڈن تیسرا 21 مارچ کو آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ کو تاورانگا اور 5واں 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔

ون ڈے سیریز کے میچز نیپیئر، ہملٹن اور تاورانگا میں بالترتیب 29 مارچ، 2 اپریل اور 5 اپریل کو ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp