’کتا بھی وی لاگر بننا چاہتا ہے‘ کتے کا بچہ مائیک لے کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں اکثر ایسے منفرد اور عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو سب کی توجہ سمیٹ لیتے ہیں اور مقبولیت کی وجہ سے موضوع بحث بھی رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ننھے وی لاگر کے ساتھ پیش آیا جس کا مائیک کتے کا بچہ لے کر بھاگ نکلا۔

کتے کے بچے کی مائیک اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتا وی لاگنگ کرتے ہوئے بچے کا مائیک منہ میں لے کر بھاگ جاتا ہے، بچہ کتے کے پیچھے بھاگتے ہوئے اس سے التجا کرتا ہے کہ مجھے مائیک واپس کر دو میں نے اس مائیک سے ویڈیو بنانی ہوتی ہے۔

 

بچہ کہتا ہے میں نے یہ مائیک ساڑھے چار سو روپے کا لیا ہے تمہیں اس کے پیسے دے دوں گا لیکن یہ والا مائیک مجھے واپس دے دو۔ لیکن وہ چھوٹا کتا اس بچے کی ایک نہیں سنتا اور مائیک لے کر دوڑا چلا جاتا ہے، بالآخر ایک مقام پر جاکر کتا مائیک چھوڑ دیتا ہے اور بچہ شکر ادا کرتا ہے۔

اس مزاحیہ ویڈیو پر صارفین نے محظوظ ہوتے ہوئے مختلف ردعمل کا اظہار کیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ کتا بھی وی لاگر بننا چاہتا ہے اس لیے مائیک لے کر بھاگ گیا۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ مائیک کتے کو ہی دے دو اس نے بھی وی لاگ بنانا ہو گا۔

ایک ایکس صارف نے اس حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ کتے کچھ بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں، صارف نے لکھا کہ ایک بار وہ بارش میں جا رہے تھے کہ ایک کتا ان کا جوتا چھین کر بھاگ گیا۔

زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر بہت مزہ آیا اور ہم ایسی اور بھی ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی