لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی بازیابی کی درخواست دائر

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کو حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف اور مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست مظیر مشوانی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اظہر مشوانی کو گھرجاتے ہوئے نامعلوم افراد اٹھا کرلے گئے۔ خدشہ ہے کہ اظہر مشوانی کو پولیس نے حبس بیجا میں رکھا ہے۔ ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ تمام فریقین کو مقدمات کی معلومات فراہم کرنے کے لیے خط لکھا گیا لیکن کسی ادارے نے معلومات مہیا نہیں کیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے