مصالحوں کو طویل عرصے تک کیسے تازہ اور خوشبودار رکھا جا سکتا ہے؟

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصالحہ جات دنیا کے ہرخطے میں کچن کا لازمی جُزو ہیں، پاکستانی کھانوں میں بھی ان کا استعمال عام ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مصالحوں کی خوشبو اور ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے انہیں کیسے ذخیرہ کیا جاتا ہے اور انہیں کیسے طویل عرصہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے؟

اگر مصالحہ جات کوصحیح طریقے سے ذخیرہ نہیں کیا جائے تو ان کا رنگ اور خوشبو متاثر ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے ان مصالحوں کا ذائقہ ختم ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ تمام مصالحوں کو مناسب طریقے سے محفوظ کیا جائے۔

آج ہم آپ کو3 ایسے طریقے بتائیں گے جن کے ذریعے مصالحہ جات کو طویل عرصے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

1۔ گرمی سے بچائیں

تصویر:سپائس جنگل

جن ڈبوں میں آپ نے مصالحہ جات ڈالے ہیں ان کو سورج کی روشنی اور کچن میں چولہے سے پیدا ہونے والی گرمی سے دور رکھیں۔ گرمی مصالحوں کے رنگ اور ان کی خوشبو کو متاثر کر سکتی ہے۔

2۔ائیر ٹائٹ جار کا استعمال

تصویر:مائی ریسیپیز

مصالحوں کو ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ رکھیں اس طرح مصالحہ جات نمی سے محفوظ رہیں گے اور مصالحوں کو محفوظ رکھنے کے لیے شیشے یا اسٹیل کے جار استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے۔
اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جن ڈبوں میں مصالحہ جات ڈالے جا رہے ہیں ان میں نمی نہ ہو اسی لیے ان ڈبوں کو پہلے دھوپ میں رکھ  کر خشک کر لیں۔

3۔ٹھنڈی اور تاریک جگہ کا استعمال

تصویر:فوڈ52

مصالحوں کے ڈبوں کو تاریک، ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھنا ضروری ہے۔ اگر کچن میں دراز ہوں تو ان مصالحہ جات کو ان میں بھی رکھا جا سکتا ہے اور طویل عرصہ تک استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp