ژوب: موسلا دھار بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ، قومی شاہراہ بند

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں بارش کے دوران لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے اس کے قریب قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ راستہ بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ شب ضلع شیرانی کے علاقے میں موسلا دھار بارش  ہوئی۔ بارش کے باعث دھانہ سر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوئٹہ تا ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ بھی بند ہوگئی ہے۔

روڈ بند ہونے کی وجہ سے مال بردار گاڑیاں اور مسافر بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جس کے باعث مسافروں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp