190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا امکان

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس آئندہ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا جائیگا، ای بی ایم کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ جس کے بعد ضمنی ریفرنس میں بشری بی بی کوبھی ملزم نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک کی گواہی، عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرینس میں کیا نیا موڑ لائے گی؟

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم تفتیش مکمل ہونے پر اپنی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجے گی، جبکہ نجی سوسائٹی میں چھاپے کے دوران حاصل کردہ شواہد کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب آج 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ معاملہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا تھا تاہم وہ اس میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے اس لیے وہاں کیا بحث ہوئی اس سے آگاہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: اعظم خان کا کابینہ اجلاس کی بحث سے لاعلمی کا اظہار

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ان کے پاس اپنا دستخط شدہ ایک نوٹ لے کر آئے تھے جو خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کے لیے وزیرِ اعظم کی منظوری لینے سے متعلق تھا۔

اعظم خان نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وہ فائل سیکریٹری کابینہ کے حوالے کر دی تاہم میں نے کابینہ میٹنگ میں ان کیمرہ اجلاس ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی 190 ملین پاؤند کیس میں اپنا بیان عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp