190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: اعظم خان کا کابینہ اجلاس کی بحث سے لاعلمی کا اظہار

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190  ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ معاملہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا تھا تاہم وہ اس میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے اس لیے وہاں کیا بحث ہوئی اس سے آگاہ نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ان کے پاس اپنا دستخط شدہ ایک نوٹ لے کر آئے تھے جو خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کے لیے وزیرِ اعظم کی منظوری لینے سے متعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‏سائفر کیس: پی ٹی آئی کے اصرار پر اعظم خان کا قرآن پر حلفیہ بیان، معاملے کی روداد سنادی

اعظم خان نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وہ فائل  سیکریٹری کابینہ کے حوالے کر دی تاہم میں نے کابینہ میٹنگ میں ان کیمرہ اجلاس ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔

سابق پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ میں اگست 2018ء سے اپریل 2022ء تک پرنسپل سیکریٹری کے طور پر تعینات رہا تھا اور معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہچان لیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے ساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی جس سے متعلق بتایا نہیں گیا تھا۔

مزید پڑھیے: پرویز خٹک کی گواہی، عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرینس میں کیا نیا موڑ لائے گی؟

اعظم خان نے 13 جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ ان سے بیان پر جرح اب  20 جولائی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی 190 ملین پاؤند کیس میں اپنا بیان عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

میر رضا علی قتل یا خودکشی؟ آخری 48 گھنٹوں میں کیا ہوا، ٹائم لائن نے کیس کے کئی راز بے نقاب کر دیے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرہ کی وطن واپسی، اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ساہیوال سی ٹی ڈی کیس: ورثا کی عدم موجودگی پر سپریم کورٹ کے سوالات، سماعت ملتوی

ویڈیو

امریکا کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام مستقل کر دیا، پاکستان مستثنیٰ قرار

سولر صارفین کے لیے اہم خبر، نئی سولر پالیسی میں بڑی سہولت مل گئی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ