بھارت نے ٹی20 فارمیٹ کے لیے نئے کپتان کا اعلان کردیا

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے سری لنکا کے ساتھ ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، بھارتی ٹیم کے نئے کپتان سوریا کمار یادیو ہوں گے جبکہ نائب کپتان شبمن گل کو مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جولائی اور اگست کے دوران سری لنکا میں کھیلے  جانے والی 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کے لیے سوریا کمار یادیو کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مردوں کی ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو کو سری لنکا سیریز سے قبل کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار یادیو نے ابھی تک 68 ٹی20 کھیلے ہیں، انہوں نے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں گزشتہ سال آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز میں ٹیم کی قیادت بھی کی، لیکن اب انہیں مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ اری سونپ دی گئی ہے۔

بھارتی اسکواڈ میں کئی ٹی20 ورلڈ کپ ستارے جیسے ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج اور اکشر پٹیل شامل ہیں، جبکہ جسپریت بمراہ کو اس دورہ سری لنکا میں آرام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

واضح رہے روہت شرما اور ویرات کوہلی صرف ایک روزہ کرکٹ کھیلیں گے، جبکہ دورہ سری لنکا گوتم گمبھیر کے لیے بھی ٹیم کے نئے کوچ کے طور پر ڈیبیو اسائنمنٹ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp