ہاردک پانڈیا اور اہلیہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا، نتاشا نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کیا کہا؟

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ اسٹار ہاردک پانڈیا نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی، ہاردک پانڈیا نے آج اپنے ایک بیان میں نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 4سال ساتھ رہنے کے بعد، دونوں نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہاردک پانڈیا نے ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پروفائل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: ہاردک پانڈیا کی نئی لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل، بیوی نتاشا نے انسٹا اسٹوری پر کیا پیغام دیا؟

نتاشا اسٹینکووچ نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 4 سال ساتھ رہنے کے بعد میں نے اور ہاردک نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا، لیکن کارگر نہ ہوسکا، اس لیے علیحدگی اختیار کرنا پڑی، لیکن ابھی ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، جسے ہم نے خوشی و باہمی احترام سے مکمل کیا، اس رشتے نے ہمیں ہمارے بیٹے آگستیہ سے نوازا، جو ہماری دونوں زندگیوں کے مرکز میں رہے گا اور اس کی خوشی کے لیے اسے وہ سب کچھ دیں گے جو ہم کرسکتے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ چند مہینوں سے ہاردک اور نتاشا کے درمیان تعلقات کو لے کر قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ کچھ عرصہ قبل نتاشا نے آل راؤنڈر کے ساتھ اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی تھیں جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو ہوا ملی۔

واضح رہے ہاردک پانڈیا کا یہ بیان بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کے اسکواڈ کا اعلان کرنے کے فوراً بعد آیا ہے، جس میں سوریہ کمار یادو کو ٹی20 کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاردک پانڈیا کی نئی لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل، بیوی نتاشا نے انسٹا اسٹوری پر کیا پیغام دیا؟

ہاردک گزشتہ ماہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے آخری ٹی20 اسائنمنٹ میں نائب کپتان تھے، لیکن آل راؤنڈر کو فٹنس کے خدشات کی وجہ سے کپتانی کے لیے نظر انداز کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ ہاردک کو اس فیصلے کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘