بالی ووڈ اداکارہ نتاشا سٹینکوویچ اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ دونوں کی جانب سے اس پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
تاہم حال ہی میں ہاردک پانڈیا نے اپنی رہائش گاہ پر ایک مداح سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور صارفین کا خیال ہے کہ یہ دونوں ایک ساتھ اچھے لگیں گے۔
View this post on Instagram
ہاردک پانڈیا کی اپنی فین کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نتاشا اسٹینکووچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے میں بہت جلدی کرتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا سے طلاق، اہلیہ نےخاموشی توڑ دی
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جو اپنے کردار سے ہٹ کر کام کر رہا ہے تو ہم رک کر مشاہدہ کرنے کی بجائے براہ راست فیصلہ کرنے میں کود پڑتےہیں۔
نتاشا اسٹینکووچ نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ کسی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کیا ہے لہذا کم فیصلہ کن بنیں اور لوگوں کے ساتھ صبر سے پیش آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہاردک پانڈیا کی 70فیصد جائیداد نتاشا کو کیوں ملے گی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور نتاشا کے قریبی دوست نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ اس جوڑے کی ازدواجی زندگی میں خرابی کی وجہ ہاردک پانڈیا بنے جبکہ نتاشا بھی تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آرہیں اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں کا رشتہ برقرار نہیں رہےگا۔
یاد رہے کہ رواں برس مئی میں نتاشا اور ہاردیک کی طلاق کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب نتاشا نے انسٹاگرام پر ہاریک کا سر نیم پانڈیا اپنے نام سے ہٹایا۔ ورلڈکپ میں تاریخی فتح کے بعد بھی نتاشا نے ہاردک کو مبارکباد دینے کے لیے کوئی پوسٹ شیئر کی اور نہ ہی وہ سامنے آئیں جبکہ ہاردک اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی فتح کی خوشیاں مناتے نظرآئے۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے شاندار تقریب کا اہتمام کر کے نتاشا سے دوبارہ شادی کی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کے عہد کی تجدید کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔