جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ مقدمہ، پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی آخری مہلت

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری مہلت دیتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 اگست تک توسیع کی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ پولیس نے مقدمے کا نامکمل ریکارڈ پیش کیا تو عدالت نے حکم دیا کہ پولیس کے پاس جو بھی تفتیش ہے وہ آئندہ سماعت پر مکمل کرکے عدالت میں پیش کرے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ لا اِن آرڈر کی صورتحال کے باعث ملزمان سے تفتیش نہیں ہوسکی، عدالت ہمیں ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کی مہلت فراہم کرے۔ جج خالد ارشد نے کہا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے لا اِن آرڈر کی صورتحال تو 2 دن پہلے تھی۔

پولیس نے کہا کہ فورس یکم محرم الحرام سے لیکر 10 محرم الحرام تک لا ان آرڈر کی ڈیوٹی کرتی ہے۔ جج نے کہا کہ 13 ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں اور کتنی مہلت چاہیے؟ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ شامل تفتیش ہوں۔

مزید پڑھیں:انصاف کی فراہمی میں تاخیر،درخواست پر سماعت سے قبل ہی درجنوں قیدی موت کا شکار

ملزمان عمر ایوب، مسرت چیمہ، جمیشد چیمہ، زین قریشی سمیت دیگر نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی پانی حاضری مکمل کروائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟