سپریم کورٹ : موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کیسز کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے گرمیوں کے تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیے ہیں۔

سپریم کورٹ کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، کوئٹہ اور لاہور رجسٹری میں بھی ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : http://سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اسلام آباد میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کیوں کی؟

اہم بات یہ ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے

جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عقیل عباس، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس یحیی آفریدی بھی کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں 15 جولائی سے 12 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp