گلوبل ٹی20لیگ: پی سی بی کا بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو گلوبل ٹی20 لیگ کے لیے این او سی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تینوں کھلاڑیوں نے گلوبل ٹی20 لیگ کے لیے این اوسی کی درخواست دی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ غیرمعمولی مصروف سیزن اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ بورڈ کو تینوں کھلاڑیوں کی جانب سے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کس نمبر پر پہنچ گئے؟

ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیات اور تینوں کھلاڑیوں اور سیلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد انہیں این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تینوں کھلاڑی تینوں فارمیٹ کے کرکٹرز ہیں اور پاکستان کو آئندہ 8ماہ کے دوران ان کی خدمات درکار ہوں گی۔ اس لیے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ کینیڈا میں ہونے والے ایونٹ میں یہ کھلاڑی حصہ نہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کانٹریکٹ کن کھلاڑیوں کو ملے گا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے وضاحت کردی

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کی ورک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے پیش نظر یہ پاکستان کرکٹ اور تینوں کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ غیر ملکی لیگ میں حصہ نہ لیں، اور قومی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل