جگن کاظم کو خوبصورت مرد سے شادی کرکے بھی پچھتاوا کیوں؟

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ٹی وی میزبان جگن کاظم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی شادی چھپ کر کی تھی کیونکہ ان کا شوہر بہت خوبصورت تھا، تاہم بعد میں انہیں اپنے فیصلے پر پچھتانا پڑا تھا۔

ایک پوڈ کاسٹ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ ان کی اپنے پہلے شوہر سے ملاقات ہوئی اور ایک ہفتے بعد انہوں نے چھپ کر شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ

جگن کاظم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اس شادی کے بارے میں اپنے والدین کو بعد میں بتایا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے 3 ہفتے بعد ہی شوہر نے اپنی اصلیت ظاہر کردی تھی۔

’شوہر نے شادی کے بعد ڈیڑھ سال تک تشدد کا نشانہ بنایا‘

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر نے شادی کے تیسرے ہفتے ان پر ہاتھ اٹھایا اور پھر یہ سلسلہ ڈیڑھ سال تک چلتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی مگر اس دوران شوہر نے انہیں متعدد بار جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ جہانزیب پر شوہر کا تشدد، اہم شخصیات، سوشل میڈیا صارفین کیا کہتے ہیں؟

جگن کاظم نے بتایا کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ تھیں تو شوہر نے ایک رات انہیں گھر سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا، ’میرے کپڑے پھٹے ہوئے تھے مگر خدا بھلا کرے ان پڑوسیوں کا جنہوں نے مجھے جسم ڈھکنے کے لیے کپڑے دیے۔‘

’میں بے وقوف تھی‘

انہوں نے کہا، ’وہ وقت اب گزر چکا ہے، میرا بیٹا حمزہ اب بڑا ہوچکا ہے جسے میرے دوسرے شوہر فیصل نے باپ کا پیار دیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: اپنوں کے رویوں سے نالاں سائرہ نسیم دوران گفتگو جذباتی ہوگئیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنی پہلی شادی اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا نہیں بتایا کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ اگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا تو وہ وائرل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا، ’وہ وقت میری زندگی کا مشکل ترین وقت تھا، میں فیصلہ کرسکتی تھی لیکن میں بے وقوف تھی کہ اپنا فیصلہ نہ کرپائی۔‘

جگن کاظم نے کہا کہ شادی کے بعد پہلی وارننگ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، ایسے معاملات گالم گلوچ سے شروع ہوتے ہیں، خواتین کو اسی وقت فیصلہ کرنا چاہیے جب شوہر ان پر پہلی دفعہ ہاتھ اٹھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل