عالمی مواصلاتی نظام  میں پیدا ہونے والی خرابی دور کر دی گئی

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکرو سافٹ کے ونڈوز ورک اسٹیشنز میں ہونے والی ایک خامی کے نتیجے میں دنیا بھر میں مواصلاتی نظام میں پیدا ہونے والی خرابی دور کردی گئی ہے، اس حوالے سے کراؤڈ اسٹرائیک اینٹی وائرس فرم کے سی ای او نے کہا ہے کہ مائیکروسوفٹ کے سسٹم میں خرابی کو دور کرنے کے لیے فکس تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش، فری لانسرز کو کتنا نقصان ہوا؟

کراؤڈ اسٹرائیک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جارج کرٹز ایکس (توئٹر) پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’کراؤڈ اسٹرائیک ونڈوز کے صارفین کے لیے ایک ہی مواد کی اپ ڈیٹ میں پائے جانے والے نقص سے متاثرہ صارفین کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے، مسئلے کی نشاندہی ہو جانے پر اسے دور کرنے کے لیے فکس تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بینکوں، فضائی کمپنیوں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ٹی وی اور ریڈیو نشریات سمیت سپر مارکیٹس کے سسٹمز مائیکرو سافٹ کے ونڈوز ورک اسٹیشنز میں ہونے والی ایک خامی کے نتیجے میں آف لائن ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سائبرسیکیورٹی پلیٹ فارم کراؤڈ اسٹرائیک کے ڈاؤن ہونے کی وجہ سے عالمی آئی ٹی مسائل، مائیکروسافٹ کریش، متعدد امریکی ریاستوں میں 911 بندش، اور بین الاقوامی ایئر لائنز، بینکوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس کو سائبر رکاوٹوں کا  سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج:انٹرنیٹ بندش کے دوران استعمال ہونے والا VPN کیا ہے؟

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، ڈیلٹا، یونائیٹڈ اور امریکن ایئر لائنز سمیت کئی بڑی امریکی ایئر لائنز کی تمام پروازیں جمعہ کی صبح مواصلاتی مسئلے کی وجہ سے گراؤنڈ کر دی گئی ہیں، ایف اے اے نے کہا کہ ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ ایئر لائنز کی تمام پروازوں کو ان کی منزل سے قطع نظر متاثر کرتا ہے۔

ان ایئر لائن کی گراؤنڈنگ اس وقت ہوئی جب مائیکروسافٹ کی ایک اہم بندش نے فرنٹیئر ایئر لائنز کو جمعرات کو گھنٹوں تک تعطل سے دوچار کیے رکھا حالانکہ ان ایئر لائنز کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ کو ہٹا دیا گیا تھا۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کے مطابق امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، بھارت اور دیگر متعدد ممالک میں ونڈوز ورک اسٹیشنز پر ’اسکرین آف ڈیتھ ایرر‘ کی وجہ سے آف لائن ہوئے، جس کے باعث ٹیلی ویژن چینلز، ہوائی اڈے اور بینک کی سہولیات اور خدمات بھی آف لائن ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ کی بندش سے فائدہ تحریک انصاف کو ہوا؟

تاہم پاکستان میں عالمی آئی ٹی بندش کی صورتحال میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال اور فعال رہا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس متاثر ہوتے ہی پی آئی اے نے فضائی آپریشن متبادل نظام پر منتقل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp