عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج:انٹرنیٹ بندش کے دوران استعمال ہونے والا VPN کیا ہے؟

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ جانتے ہیں کہ وی پی این کیا ہے؟ اور کس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے؟

وی پی این الیکٹرانک ڈیوائسز کو بڑےپیمانے پر انٹرنیٹ سے جوڑتا ہے،  یہ ایسی حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے جو آپ کی رازداری کو ایک ایسےانداز میں آگے لے کر جاتی ہے جہاں  آپ خود کو کسی سے بھی پوشیدہ رکھ سکتے ہیں، وی پی این کے ذریعے آپ اپنے کنیکشنز اور مقامات کو خفیہ رکھ سکتے ہیں جس  کا عملی طور پر سراغ لگانا ممکن نہیں ہوتا۔ جیسا کہ آپ  ایک ملک کے شہری ہوتے ہوئے خود کو کسی اور ملک کا شہری  بھی بنا سکتے ہیں۔ آپ پاکستان میں موجود ہیں لیکن وی پی این کی مدد سے  خود کو امریکا یا برطانیہ کا شہری بھی ثابت کر سکتے ہیں۔ اور کسی کو پتہ نہیں چل سکتا کہ آپ کس جگہ سے بات کر رہے ہیں۔

ایسا ہی  گزشتہ 2روز سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا کا بلیک آؤٹ جاری ہے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے وی پی این کا استعمال شروع کر دیا  ہے۔ اور جو لوگ اس سے لاعلم تھے، انہیں آگہی بھی دی گئی ہے کہ وی پی این کے ذریعے ٹوئیٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کریں۔

ایک پاکستانی صحافی بشیر چوہدری نےسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ’السلام علیکم فرام پرتگال ‘ کی ٹویٹ کر کے اپنے دوستوں سے جڑنے کی کوشش کی۔

اپنی شناخت دوسروں سے پوشیدہ رکھنے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی کے استعمال پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے  لاکھوں پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوگئے، زیادہ تر نے امریکا کا رُخ کیا۔

پاکستانی نوجوان جو یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہاں نیشنیلٹی لینے کے لیے تگ و دو کرتے ہیں، ایسے صارفین کو وی پی این  نے یورپ پہنچا دیا، سدرہ عاقب نامی صارف لکھتی ہیں کہ میں نے جرمنی کی شہریت حاصل کر لی ہے۔

حمزہ نامی صارف نے  وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے دیگر صارفین سے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ اس وقت کس ملک سے آن لائن ہیں؟

جہاں بعض لوگوں نے سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں چند صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فواد علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اس وقت وی پی این پر چل رہا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باوجود انٹرنیٹ کا استعمال جاری ہے جس نے دہلی پولیس کو بھی حیران کر دیا تھا، اور انہوں نے پاکستانی یوٹیوبر سے سوال کر ڈالا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود آپ نے ٹویٹ کیسے کی؟

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: 6 روزہ فضائی بحران کے بعد انڈیگو نے 610 کروڑ کے ریفنڈ واپس کردیے، پروازیں بتدریج بحال

پشاور جلسہ تاریخی تھا، اسد قیصر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بڑا چیلنج دے دیا

اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف

امریکی حکمت عملی میں روس کے لیے نرم مؤقف، یورپی ممالک میں تشویش بڑھ گئی

کراچی، سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پولیس اور ایمبولینس پر پتھراؤ، متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

مہندی کے رنگوں سے مستقبل سنوارنے والی باہمت لڑکی کی کہانی

اسکوٹی چلانے والی لڑکیاں غیر محفوظ کیوں، اور نصرت جاوید نے بھارت میں حیران کن چیز کیا دیکھی؟

کراچی کو صوبہ بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

درختوں کے قتل پر اہل لاہور کی خاموشی

چند ننھی منی سوچ بدل دینے والی کہانیاں

ایک کہانی جس کا انجام توقع کے برعکس نکلا