فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ‘ بھارتی مداحوں کو بھاگئی

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماضی میں ٹی وی اسکرین پر رومانوی جوڑی کے طور پر نظر آنے والے نامور اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی 12 سال بعد ایک ساتھ واپسی ہوئی ہے، جبکہ اس بار دونوں رومانوی جوڑی کے بجائے بہن بھائی کے کردار میں ویب سیریز میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ان کی ڈراما سیریل برزخ کی پہلی قسط بھارتی یوٹیوب چینل زندگی اور اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو (Zee5)پر ریلیز کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : صنم سعید نے 5 مختلف لہجوں میں بات کرکے سب کو حیران کردیا

’برزخ‘ کے ذریعے تقریبا 12 سال بعد صنم سعید اور فواد خان کی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں نے ایک ساتھ زندگی گلزار ہے میں کام کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZINDAGI (@zindagiofficial)

ہدایت کار عاصم عباسی کی لکھی اور بنائی گئی ویب سیریز برزخ کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فواد خان کا ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا تجزیہ، کوزے میں دریا بند کردیا

’برزخ‘ میں صنم سعید اور فواد خان نے سوتیلے بہن، بھائی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں ایک ہی والد مگر الگ الگ ماؤں کے بچے بنے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

شائقین نے اس سیریز کی پہلی قسط کو بے حد پسند کیا ہے، زی فائیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیریز کی نئی قسط ہر منگل اور جمعے کو ریلیز کی جائے گی، تاہم ممکنہ طور پر یہ 6 سے 8 قسطوں پر مشتمل ہوگی۔

’برزخ ’ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے مختلف مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp