شدید گرمی میں دوائیں خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا خطے کے بہت سے ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسے میں جہاں وسائل کا فقدان وہاں کھانے پینے کی اشیا ہی نہیں، بعض ضروری ادویہ کا خراب ہونا معمول بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں گرمی، ‏وکیلوں نے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا

شدید گرمی میں خراب ہوجانے والی دواؤں میں انسولین سرفہرست ہے، اس  لیے اسے ٹھنڈا رکھنے کے لیے ریفریجریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

بلڈ پریشر

فشار خون (بلڈ پریشر) ادویہ خون رطوبت کم کرتی ہیں اس لیے مریض کا معمول سے زیادہ پانی پینا ضروری ہے۔ اختلاج قلب (ہارٹ کنڈیشن) کے لیے ’بیٹا بلاکرز‘ جلد میں خون کے بہاؤ کو کم کر سکتے ہیں، جس سے شدید گرمی کے احساس میں کمی آتی ہے۔

اسی طرح اسپرین اور درد، دور کرنے والی دوائیں بھی جسم میں رطوبت اور سوڈیم کی سطح کم کرتی ہیں۔

شدید گرمی بہت سی عام دواؤں کے ضمنی اثرات کو بڑھا کر صحت کے لیے ایک مختلف طریقے سے خطرہ بنا سکتی ہے۔

انسولین

اس صورتحال میں پہلی چیز تو ادویات کو صحیح طریقے سے اسٹور کرنا ہے، گرم موسم انسولین جیسی ان ادویات کو نقصان پہنچا سکتا ہے جن کو ٹھنڈا رکھنے کی،یعنی ریفریجریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتوں میں ردوبدل، کون سی دوائیں کتنی سستی ہوئیں؟

اسی طرح انہیلر پھٹ سکتے ہیں۔ جبکہ Epinephrine کے انجیکٹر جیسے EpiPens گرمی سےخراب ہو سکتے ہیں۔ ڈاک کے ذریعہ فراہم کی جانے والی ادویات بھی شدید گرمی سےخراب ہو سکتی ہیں۔

اس صورتحال میں آپ گرمی سے بچنے کا ہر ممکن سامان کریں خواہ آپ کو درجہ حرارت اتنا گرم نہ بھی لگ رہا ہو جتنا وہ دراصل ہے۔

اینٹی ڈپریسنٹس

کچھ ڈپریشن دور کرنے والی ادویات یا اینٹی ڈپریسنٹس آپ کے جسم کی ٹھنڈے رہنے کی صلاحیت کو روک سکتے ہیں۔

اسپرین اور بغیر ڈاکٹری نسخے کے خریدی جانے والی، درد کش ادویات جسم میں رطوبت اور سوڈیم کی سطح کو کم کرتی ہیں، جس سے بلند درجہ حرارت سے نمٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

فلوریڈا یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی کے فارماسسٹ بریڈلی فلپس کہتے ہیں کہ سب سے بڑھ کر گرمی اور منشیات کے ضمنی اثرات کا مجموعہ سر چکرا کر گرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

شراب اس خطرے کو مزید بڑھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاغی: راستہ بھٹکنے والے 2 نوجوان گرمی اور پیاس کی شدت سے جاں بحق

فلپس کہتے ہیں کہ آپ کو یہ جاننے کے لیے کہ آپ کو پیاس لگی ہے اپنے جسم کی صلاحیت پر بھروسہ نہ کریں۔ بلکہ پانی کو ایک ضرورت کے طور پر پیئں۔

ڈاکٹر مائیک رین کی رائے

ڈاکٹر مائیک رین، ہیوسٹن میں Baylor کالج آف میڈیسن میں فیملی فزیشن ہیں، وہ کہتے ہیں کچھ دوائیں مثلأ اینٹی بایوٹک، اینٹی فنگل اور ایکنی کی دوائیں آپکی جلد کی سورج سےحساسیت کو بڑھا سکتی ہیں، جس سے جلد جل سکتی ہے اور دانے ظاہرہو سکتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اس صورتحال سے بچاؤ آسان ہے، اگر آپ انہیں لے رہے ہیں تو چھتری لیں اور سورج سے بچاؤ کرنے والے کپڑے پہنیں اور سن اسکرین استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp