ثانیہ مرزا سے شادی کے ذکر نے محمد شامی کو مشتعل کیوں کردیا؟

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر بھارتی کرکٹر محمد شامی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے ایسی افواہیں پھیلانے والوں میں دم ہے تو سامنے آئیں۔

حال ہی میں بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرکٹر محمد شامی نے سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی سے متعلق خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک سے شادی سے پہلے ثانیہ مرزا کی کس اداکار سے دوستی مشہور تھی؟

محمد شامی نے کہا’عجیب ہی ہے فون کھولو تو اپنی ہی تصویر دیکھتا ہوں، میں مانتا ہو میمز مذاق کے لیے ہوتی ہیں لیکن کسی کی زندگی سے متعلق ہو تو کسی کو بھی بڑی سوچ سمجھ کر میمز بنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ویریفائیڈ پیجز سے ایسی خبریں شیئر کرتے ہیں اور کہہ کر بھاگ جاتے ہیں’ایک ہی چیز کہنا چاہوں گا اگر آپ میں دم ہے تو ویریفائیڈ پیجز سے بول کے دیکھیں، پھر ہم بتاتے ہیں، کسی کی ٹانگ کھینچنا بہت آسان ہے، کامیابی حاصل کرو، اپنا لیول اوپر کرو ، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں : ثانیہ مرزا اور کرکٹرمحمد شامی میں قربتیں شادی میں بدلنے والی ہیں؟

خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کے درمیان مبینہ تعلقات استوار ہونے کی خبروں کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ مرزا جلد ہی کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں، مگر تاحال ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تاہم ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب جھوٹ ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ’میں نے کن جاہلوں میں شادی کرلی‘ ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محمد شامی کی اپنی پہلی اہلیہ سے طلاق کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں، اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگا رکھے ہیں۔ محمد شامی نے حسین جہاں سے 2014 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

اسی طرح ثانیہ مرزا نے کرکٹر شعیب ملک سے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، اور 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے اذہان مرزا کی پیدائش ہوئی۔

شعیب ملک نے رواں برس جنوری میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی، جس کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی تھی۔

شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی دوسری شادی بھی خبروں میں ہے اور سوشل میڈیا صارفین ٹینس ان کو نئی زندگی شروع کرنے کے مشورے دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟