ثانیہ مرزا اور کرکٹرمحمد شامی میں قربتیں شادی میں بدلنے والی ہیں؟

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کے درمیان مبینہ تعلقات استوار ہونے کی خبروں کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ مرزا جلد ہی کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔ مگر تاحال ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تاہم ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب جھوٹ ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ثانیہ مرزا نے نیٹ فلکس پر پیش کردہ انڈیا کے مشہور کامیڈی  پروگرام ’کپل شرما شو‘ میں شرکت کی۔ شو کے میزبان نے ثانیہ مرزا کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے ایک بار کہا تھا کہ اگر ثانیہ پر  کوئی فلم بنی تو وہ اس فلم میں ثانیہ کے ’لو انٹرسٹ‘ (پارٹنر) کا کردار ادا کریں گے۔ کپل شرما کی اس بات پر ثانیہ مرزا نے جواب دیا کہ ابھی مجھے پہلے ’لو انٹرسٹ‘ ڈھونڈنا ہے۔

واضح رہے کہ محمد شامی کی اپنی پہلی اہلیہ سے طلاق کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں، اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگا رکھے ہیں۔ محمد شامی نے حسین جہاں سے 2014 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

اسی طرح ثانیہ مرزا نے کرکٹر شعیب ملک سے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، اور 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے اذہان مرزا کی پیدائش ہوئی۔

شعیب ملک نے رواں برس جنوری میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی، جس کے بعد  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی تھی۔ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی دوسری شادی بھی خبروں میں ہے اور سوشل میڈیا صارفین ٹینس ان کو نئی زندگی شروع کرنے کے مشورے دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، کانگریس پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر برہمی، مریم نواز کی پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت

رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ کی دھوم، دنیا بھر میں کمائی 541 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

’غیر ملکی سیاست دان فرانس کے حالات پر سیاست کر رہے ہیں‘ ٹرمپ، نیتن یاہو سمیت دیگر کو میکرون کا کرارا جواب

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟