خلیل الرحمان قمر کا اغوا، ڈراما بنانے گئے تھے اور فلم بن گئی

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لاہور سندر تھانہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ خلیل الرحمان قمر کے بیان پر درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے بیان دیا کہ رات 12 بجے کے قریب نامعلوم نمبر سے آمنہ نامی خاتون نے فون کرکے اپنے گھر بلایا کہ وہ میرے ساتھ مل کر ڈراما بنانا چاہتی ہے۔ تاہم گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد مسلح افراد نے واردات کی اور اغوا کرلیا۔

مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کا یوٹرن، ماہرہ خان کو اپنی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

خلیل الرحمان قمر کے مطابق ملزمان ان پر تشدد کرتے رہے اور گاڑی میں مختلف جگہوں پر گھماتے رہے۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا بھی کہا۔ ملزمان نے موبائل، گھڑی اور نقدی چھین لی، اے ٹی کارڈ سے 2 لاکھ 67 ہزار روپے نقدی ٹرانسفر بھی کی۔

بعد ازاں ملزمان مجھے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہیں سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں۔ میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے میرے سامان واپس دلوایا جائے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

مزید جانیں:ڈراموں کے غیرمتوقع انجام لکھنے پر خلیل الرحمان قمر کو کیا مصائب جھیلنے پڑے؟

یاد رہے کہ ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ واقعہ 15 جولائی 2024 کی رات کا ہے جبکہ خلیل الرحمان قمر نے ڈکیتی اور اغوا کی ایف آئی آر 21 جولائی 2024 کو درج کروائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp