امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار، امیدوار کے لیے کاملہ ہیرس کی حمایت کریں گے

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جوبائیڈن ڈیموکریٹک صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے، انہوں نے دستبرداری کا اعلان سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے کیا۔ جوبائیڈن نے اپنی جگہ کاملہ ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اکٹھے ہوں اور ٹرمپ کو شکست دیں۔

 

جوبائیڈن نے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بطور صدر امریکی قوم کی خدمت کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ باقی مدت تک ذمہ داریاں نبھانے پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کا اصرار

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ یہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے، بطور صدر خدمات انجام دینا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔

 

خط میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میری صحت پہلے جیسی نہیں رہی، آسانی سے چل سکتا ہوں اور نہ بات کرسکتا ہوں، پہلے کی طرح بحث نہیں کرسکتا ہوں۔

جو بائیڈن نے لکھا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں قوم سے اپنے فیصلے کے بارے میں مزید تفصیل سے بات کریں گے، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ گزشتہ ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مباحثے کے بعد ساتھی ڈیموکریٹس کی طرف سے کافی دباؤ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ: اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں گولی سے نہیں، صدر بائیڈن

واضح رہے یہ پہلا موقع ہے جب کوئی امریکی صدر کئی دہائیوں میں دوبارہ انتخابی دوڑ سے دستبردار ہوا ہے، اس سے پہلے صدر لنڈن جانسن نے 1968 میں دوسری مدت سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔

بہرحال امرکی صدر جوبائیڈن کا یہ فیصلہ سیاسی مہم میں تازہ ترین چونکا دینے والی پیشرفت ہے، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی کوشش نے انتخابات میں ان کی راہیں ہموار کردی دیں۔

صدر جوبائیڈن کا سیاسی کیریئر

صدر جوبائیڈن51برس سے امریکی سیاست کا حصہ رہے، صدر جوبائیڈن 1973میں پہلی بار سینیٹر منتخب ہوئے اور 36برس سینیٹ کے رکن رہے۔ باراک اوباما کے ساتھ 2008 میں پہلی بار نائب صدر منتخب ہوئے اور 2012کے صدارتی الیکشن میں بھی نائب صدر بنے۔ جوبائیڈن2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا کر امریکی صدر بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp