حکومت کا گلگت بلتستان میں عالمی معیار کا کوہ پیمائی اسکول قائم کرنے کا اعلان

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اعلان کیا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کے  لیے عالمی معیار کا سکول قائم کرے گی تاکہ ملک میں پائیدار اور ماحول دوست کوہ پیمائی کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 پاکستانیوں سمیت 13 کوہ پیماؤں نے گاشہ برم ٹو چوٹی سر کرلی

گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اسکول کے قیام سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ادارہ کوہ پیمائی، شیرپا تربیت اور سیاحت کے طریقوں کے طریقے سے متعلق منظم تربیت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا، اس ادارے کے قیام کا مقصد ملک کے شمالی علاقوں میں عالمی معیار، ماحول دوست کوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ سکردو میں عالمی معیار کے پہلے سرکاری کوہ پیمائی اسکول کے قیام کے منصوبے پر گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ قریبی تعاون سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما سر باز خان نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی

اسکول کا مقصد خواہشمند کوہ پیماؤں کو مقامی ماحول، اقدار اور علاقے میں بسنے والے قبائل کی ثقافتوں کا احترام کرتے ہوئے پہاڑوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ضروری مہارت اور علم سےلیس کرنا ہے۔اس اقدام کا ایک مقصد مقامی قبائل کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور پائیدار کوہ پیمائی کو فروغ دینا بھی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان، جو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سمیت اپنی خوبصورت بلند ترین چوٹیوں کی وجہ سے مشہور ہے، طویل عرصے سے دنیا بھر سے مہم جوؤں اور کوہ پیماؤں کو اپنی طرف متوجہ کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سکردو میں مجوزہ کوہ پیمائی اسکول میں مقامی اور بین الاقوامی افراد کو ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرکے کوہ پیماؤں اور سیاحت کے پیشہ ور افراد کی ایک نئی نسل کو تیار کرنا ہے جو گلگت بلتستان کی قدرتی اور ثقافتی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماؤنٹ ایورسٹ پر ربع صدی سے کوہ پیماؤں کی رہنمائی کرنے والے ’گرین بوٹس‘ کی حقیقت کیا ہے؟

اجلاس میں کوہ پیمائی کے نصاب، اسکل ڈیولپمنٹ ماڈیولز، ریسکیو ٹریننگ، اسکول کے لیے سائٹ کی شناخت، مقامی ٹور گائیڈز کے لیے تربیتی پروگرام اور اسکول کے قیام اور انتظام کے لیے ممکنہ فنڈنگ اور تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن، گلگت بلتستان پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور کوہ پیمائی سے وابستہ افراد کی نمائندگی کرنے والے اراکین نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی