پاکستانی کوہ پیما سر باز خان نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کوہ پیما سربازعلی خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بنا مصنوعی آکسیجن کے سر کرلیا ہے۔ سربازعلی بنا مصنوعی آکسیجن کے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

سرباز علی دنیا میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں۔ وہ بنا آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔

، فخر گلگت بلتستان 34 سالہ سرباز خان کا تعلق ضلع ہنزہ کے گاؤں علی آباد سے ہے، انہوں نے بطور کوہ پیما اپنا کیریئر 2016 میں شروع کیا تھا۔

سرباز خان اس سے قبل بوتل بند آکسیجن کا استعمال کرتے ہوئے ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرچکے تھے، تاہم آج پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 12 بجے 8849 میٹر بلند چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب رہے اور آکسیجن کا استعمال کیے بغیر پہاڑ کو سر کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں سرباز خان کو شیشاپنگما کی چوٹی کو سر کرنے کے منصوبے میں تاخیر کرنا پڑی، جو ان کی 14ویں اور باقی رہ جانیوالی آخری 8 ہزار میتر بلند چوٹی ہوتی، چینی حکام نے رواں سیزن کے دوران مذکورہ چوٹی کو کسی بھی کوہ پیمائی مشن کے لیے کھولنے سے انکار کردیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم