ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف پریس کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے بعد عوام انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹ گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس سے قبل 7 مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں سانحہ 9 مئی سے جڑے حقائق سے پردہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، عوام اور فوج نے تمام واقعات دیکھے ہیں، سب نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کی ذہن سازی کی گئی اور انہیں حملوں کے اہداف دیے گئے، چند گھنٹوں میں پورے ملک میں فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 مئی کے واقعات کا ’ماسٹر مائنڈ‘ کس کو ٹھہرایا ؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغانستان کی سرزمین سے ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی پاکستان میں کارروائیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ٹی ٹی پی سمیت کالعدم تنظیموں کے بارے میں واضح مؤقف رکھتے ہیں اور واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کو کالعدم تنظیموں سے خطرات ہیں، فوج کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان کا قیام ہے، جس کے لیے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp