پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل، 34 ہزار سے زیادہ حجاج کرام کی وطن واپسی

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا حج آپریشن اختتام پذیر ہوگیا ہے، قبل از حج آپریشن 9 مئی سے 21 جولائی تک جاری رہا، جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوا تھا اور اس کا اختتام 21 جولائی کو ہوا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ بعد از حج آپریشن میں کل 143 پروازیں آپریٹ کی گئیں جس میں جدّہ کے لیے 61 اور مدینہ کے لیے 82 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں لاہور کے ہوائی اڈے پر آتشزدگی، حج آپریشن متاثر

انہوں نے بتایا کہ ان پروازوں کے ذریعے سے تقریباً 34 ہزار 663 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے، ان میں  19 ہزار 278 سرکاری عازمین حج اور 14 ہزار 754 پرائیویٹ عازمین شامل تھے، جبکہ 631 خدام نے حج کی سعادت حاصل کی۔

ترجمان نے بتایا کہ حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی، حجاج کرام کے لیے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سی ای او پی آئی اے نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں قومی ایئرلائن کا حج آپریشن مکمل، 60 ہزار سے زائد حجاج کی بذریعہ پی آئی اے وطن واپسی

ترجمان نے کہاکہ مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلی طریقے سے منظم کیا گیا، جس کی بنیاد پر سی ای او  پی آئی اے نے پاکستان اور سعودی عرب میں موجود ٹیموں کی  کارکردگی  قابل ستائش قرار دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟