لاہور کے ہوائی اڈے پر آتشزدگی، حج آپریشن متاثر

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں امیگریشن کاؤنٹر پر آتشزدگی کے باعث حج پروازوں سمیت دیگر ملکی و غیرملکی فلائٹس تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آتشزدگی کا واقعہ آج صبح پیش آیا۔ آگ کے باعث امیگریشن کاؤنٹر دھویں سے بھر گیا جبکہ وہاں موجود مسافروں نے اپنا سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، جس کے فوری بعد لاؤنج میں موجود تمام مسافروں کو دوسرے ہال منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ کی اطلاع ملنے کے بعد ایوی ایشن فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور جلد آگ پر قابو پالیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان ایک بیان میں کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے بنائے گئے خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا اور علی الصبح شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے۔ فلائٹ آپریشنز جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔لاہور ائرپورٹ لینڈ کرنے والی فلائیٹس کی عارضی طور پر مینول امیگریشن کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp