آئی سی سی اجلاس میں پاک بھارت دوطرفہ ٹی20 سیریز کی بات نہیں ہوئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کولمبو میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت دوطرفہ ٹی20 سیریز کے لیے کوئی تجاویز پیش نہیں کیں۔

قبل ازیں، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی اجلاس میں بھارت کو نیوٹرل مقام پر دوطرفہ ٹی20 سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گی، سلطان آف سوئنگ پُر امید کیوں؟

بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا اور دوسرا ہدف سالانہ اجلاس میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بجٹ کی منظوری تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین میٹنگ میں اپنے 2 بنیادی ایجنڈوں کیساتھ آئے تھے اس لیے دوطرفہ سیریز کی پیشکش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

واضح رہے کہ آئی سی سی کے کولمبو میں منعقدہ 4 روزہ اجلاس میں پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا بجٹ منظور کیا گیا تھا۔ اجلاس میں کھیل کے مختلف پہلوؤں، نئے قوانین تیار کرنے، ٹی20 ورلڈ کپ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘