اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کردیا گیا

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر ایک بار پر سیل کردیا گیا۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) کی جانب سے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل

ایم سی آئی نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ مذکورہ دفتر نے اسلام آباد اسٹینڈرڈز فار فائر پروٹیکشن اور لائف سیفٹی پالیسی 2010ء کے مطابق ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا، دفتر میں آگ بجھانے کے آلات، الارم سسٹم، دھویں کے اخراج کے انتظامات سمیت دیگر حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مرکزی دفتر میں ایمرجنسی سسٹم کے لیے انڈیپنڈنٹ پاور سورس، گیس کے لیے حفاظتی اقدامات، آسمانی بجلی سے بچاؤ کے انتظامات نہیں کیے گئے اور الیکٹرک وائرنگ بھی معیاری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کردیا گیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو تیسری مرتبہ سیل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 23 مئی کو وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے سیکٹر G-8/4 میں واقع پارٹی کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور اسے سیل کردیا تھا۔

اس آپریشن کے دوران غیرقانونی تعمیرات کو منہدم جبکہ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوہے اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو رواں برس 31 جنوری کو بھی سیل کیا تھا۔ اس روز پی ٹی آئی کا جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس سے قبل ہی پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ آفس کو سیل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟