خیبرپختونخوا میں امن نہیں، وزیراعلیٰ خود بھتہ دے رہے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود بھتہ دے رہے ہیں، ہمارے دور میں صوبے میں امن تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ 2012 کے خیبرپختونخوا اور اب کے خیبرپختونخوا میں بہت فرق ہے، وزیراعلیٰ کو بنوں واقعہ کے فوری بعد وہاں جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی گورنر فیصل کنڈی کو نئی دھمکی

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں شام کو ڈی آئی خان میں کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا، ہم بھی کہتے ہیں کہ بد امنی بہت بڑھ گئی ہے۔

گورنر نے کہاکہ بنوں واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر فیک خبریں چلیں جس سے پریشانی بڑھی، پولیس اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے، پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ گورنر کے پاس کیا اختیارات ہیں اس کا مجھے علم ہے، وہ کوئی نہیں لے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے ضلع میں جج اغوا اور پولیس پر حملے ہورہے ہیں، امن و امان پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ جرگہ تو وزیراعلیٰ کے پاس آیا ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہییں کہ ریاست کے خلاف کس نے نعرے بازی کروائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل