وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی گورنر فیصل کنڈی کو نئی دھمکی

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر گورنر ہاؤس سے نکال کر سڑکوں پر لانے کی دھمکی دی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے خیبر پختونخوا کے منصوبوں کو باہر کیے جانے کی خبروں پر وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق کو خیبر پختونخوا کے منصوبوں پر کٹوتی نہیں کرنے دی جائے گی۔

دوسری جانب علی امین کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ علی امین کو شاید غنڈہ بننا تھا لیکن وہ غلطی سے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں، ان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

شرجیل میمن کاموقف تھا کہ صوبے کے گورنر کو دھمکی دینا فقط ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ملکی آئینی نظام پر ایک نوعیت کا حملہ ہے۔ ’پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ، فیصل کریم اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں ان کو دھمکی دہشت گردی کی زمرے میں آتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی