بجلی کے بلوں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا، بل کی رقم پر جھگڑے میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جب خونی رشتوں میں سے ایک شخص دوسرے کو نقصان پہنچائے تو اکثر اس محاورے کا استعمال ہوتا تھا کہ خون سفید ہوگیا، لیکن پاکستان میں ان دنوں جو صورتحال ہے اس کو خون سفید ہونے سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی، کیونکہ حکمرانوں نے عام آدمی کے لیے جینا مشکل بنا دیا ہے، بجلی کے بل زیادہ آنے کی بنیاد پر کرایہ داروں میں تو تلخی معمول کی بات ہوتی تھی مگر آج گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔

پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو اسی دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں کیا حکومت بجلی بلنگ کا ناقص نظام ختم کر رہی ہے؟

پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے پرنس روڈ پر یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں بجلی کے بل کی رقم پر 2 بھائی آمنے سامنے آگئے اور جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائی محنت مزدوری سے گھر کا نظام چلاتے تھے اور ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھے، اور بجلی کا بل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp