ایس آئی ایف سی اجلاس: وفاقی و صوبائی اسٹیک ہولڈرز کا اہم معاملات پر اتفاق

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز نے ترجیحی شعبوں میں مختلف اقدامات سے متعلق اہم کراس سیکٹورل معاملات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام کا فیصلہ

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی، جبکہ متعلقہ وفاقی و صوبائی وزرا، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے کراس سیکٹورل پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ متعلقہ وزارتوں نے مستقبل کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کی ایک سال میں سرمایہ کاری سے متعلق کارکردگی کیسی رہی؟

اعلامیہ کے مطابق صوبوں نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف اقدامات کی تکمیل کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کے نقطہ نظر کو مکمل طور پر اُجاگر کیا گیا۔

کمیٹی نے آئندہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لیے بھی راہ ہموار کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp