امریکا کا پی ٹی آئی کے دفاتر پر چھاپوں اور ترجمان کی گرفتاری پر ردعمل

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر پر چھاپوں اور ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ بحیثیت ترجمان جب کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھتا ہوں تو ذاتی طور پر پریشان ہوتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں رؤف حسن و دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسپیڈی ٹرائل کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کو دیکھتے ہیں تو پریشان ہوتے ہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت مساوی انصاف دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں آزادی اظہار، پرامن اجتماع جیسے انسانی حقوق کے احترام کی حمایت کرتے ہیں، اور زور دیتے ہیں کہ ان اصولوں کا پاکستان کے آئین، قوانین کے مطابق احترام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر امریکا کا اظہار تشویش

پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس کا جواب بعد میں دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی امیگریشن ، بھارتی شہری عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے

بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟