مہنگی بجلی پر وزیرمملکت کیا کہتے ہیں؟

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت بجلی بلوں میں لوگوں کی تکلیف کے ازالے کے لیے دیرپا اصلاحات پر کام کررہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بل نے ریحام خان کے بھی ہوش اڑا دیے

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کو بجلی بلوں پر شہریوں کی تکلیف کا احساس ہے، ہمیں احساس ہے 60 روپے یونٹ پر دکان اور 40 روپے یونٹ پر گھر نہیں چل سکتا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت شہریوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی تکلیف کے ازالے کے لیے کام کررہی ہے، وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب دیے ہیں، ان معاملات کا حل دیرپا اصلاحات ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ جن سرمایہ کاروں نے مشکل وقت میں پاور پلانٹس لگائے انہیں ولن کے بجائے ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے، مسائل کے حل کے لیے ان سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے چور بازاری کی تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، انڈیپنڈینٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) 1994، 2002 اور 2014 میں لگے، 40 خاندان والی کہانی میں جو لوگ ہیں وہ 1994 اور 2002 والے ہیں اور ان کا آئی پی پیز میں شیئر صرف 80 ارب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بل کو کیسے کیلکولیٹ کیا جارہا ہے؟

’باقی پاور پلانٹس میں کچھ کوئلے اور کچھ ایل این جی پرہیں، کچھ پر سرمایہ کاری چائنیز بینک نے کی ہے۔‘

علی پرویز ملک نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن سے تقریباً 40 سے 50 لاکھ نئے شہری ٹیکس نیٹ میں لائے جارہے ہیں، شہریوں کے لیے محدود وسائل میں حکومت جو کرسکی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp