پنجاب حکومت نے عمران خان سمیت 9 مئی کے 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو ڈھیل دی جائے گی تو فسطائیت بڑھے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے درخواست دائر کی۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ فہرست میں موجود ملزمان کو نوٹس جاری کیے جائیں اور ضمانت مسترد کی جائے۔
مزید پڑھیے: دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ کا 9 مئی کے حوالے سے نیا انکشاف
بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزمان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا لیکن لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کردیا تھا۔