معذور افراد کو مفت پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والا رکشہ ڈرائیور

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرگودھا میں ایک ایسا خدا ترس انسان موجود ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے 10 کلومیٹر پر محیط روٹ، انچاس ٹیل سے نوری گیٹ سرگودھا تک، معذور افراد کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

41 سالہ نسیم خان 6 سیٹر رکشہ چلا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی معذوری کے شکار افراد کو روزانہ رکشہ پر فری بٹھاتے ہیں۔ وہ معذور افراد سے کرایہ نہیں لیتے اور اس بات کی اطلاع دینے کے لیے انہوں نے رکشہ پر باقاعدہ پینا فلکس بھی لگا رکھے ہیں۔ اگر کوئی نابینا یا معذور ان پڑھ ان کی پیش کش نہ پڑھ سکے تو وہ باقاعدہ آواز لگا کر ان کو بٹھاتے ہیں۔ ان کے مطابق بہت سے معذور ان کی پیش کش سے واقف ہیں اور ان کے رکشہ کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

اس روٹ کے علاوہ اگر کسی معذور نے آگے بھی جانا ہو تو نسیم خان مفت چھوڑ کر آتے۔

 مزید جانیں خالد اشفاق کی ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp